کھیل

بابر کے ناقص فام سے ناصرحسین بھی نالاں

سابق انگلش کپتان و کامنٹیٹر ناصر حسین نے سابق کپتان بابراعظم کی فارم پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔ اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاکہ بابراعظم کی عدم پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

ملتان (اسپورٹس ڈسک) سابق انگلش کپتان و کامنٹیٹر ناصر حسین نے سابق کپتان بابراعظم کی فارم پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔ اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاکہ بابراعظم کی عدم پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
آر ایس ایس کے نظریہ پر راہول گاندھی کی بجا تنقید:پون کھیڑا
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے

سابق انگلش کپتان نے مزید کہاکہ بابراعظم 18 سے زائد اننگز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کا دباؤ ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بہترین کرکٹر کیریر کی بدترین فارم سے گزر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ بابراعظم نے آخری ففٹی پلس اسکور دسمبر 2022 میں اسکور کیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل 20 اننگز میں وہ محض 20.33 کی اوسط سے صرف 366 رنز ہی بناسکے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں بیٹنگ ٹریک پر بھی بابراعظم 30 اور دوسری اننگز میں 5 کا اسکور ہی کرسکے۔ ناصر حسین نے کہاکہ اگر بابراعظم آئندہ دو میاچس میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ان کے ساتھ ساتھ ٹیم کیلئے بھی بہتر ہوگا ورنہ اس کے مزید منفی اثرات بابر اور ٹیم پر پڑسکتے ہیں۔

تاہم سابق انگلش کپتان نے مزید کہاکہ بابر اعظم ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں وہ جلد ہی اپناکھویا ہوا فام بحال کرلیں گے۔