حیدرآباد

بیت الخلاء کے استعمال کیلئے چارجس کا لزوم، میٹروریل کا اعلان

سینئر عہدیدار کے مطابق بورینلز(بول دان) استعمال کرنے والوں سے2روپے اور بیت الخلا کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں سے5روپے فیس وصول کی جائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل نے دیکھ بھال کی ذمہ داری سلبھ انٹر نیشنل کو منتقل کرنے کے بعد بیت الخلاء استعمال کرنے والوں سے چارجس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دلدار ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نعتیہ محفل کا انعقاد

 سینئر عہدیدار کے مطابق بورینلز(بول دان) استعمال کرنے والوں سے2روپے اور بیت الخلا کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں سے5روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ان چارجس کو متعارف کرانے کے بعد مسافرین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 کئی مسافرین نے میٹرو ریل اسٹیشنوں میں موجود بیت الخلاؤں کی حالت پر عدم اطمینان کااظہار کیا تھا۔ اور اس بات کی شکایت کی تھی کہ ان اسٹیشنوں کے بیت الخلاؤں کی دیکھ بھال بہتر انداز میں نہیں ہورہی ہے تاہم انہیں امید ہے کہ چارجس کے لزوم کے بعد حالت میں سدھا آئے گا اور صفائی کا نظام ٹھیک ہوگا۔

دوسری طرف چند مسافرین نے میٹرو ریل حکام کے اس فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ دعویٰ کیا کہ مسافرین، ٹکٹ کے ساتھ پریمیم چارجس ادا کررہے ہیں ایسے میں بیت الخلاء کے استعمال کیلئے چارجس لزوم مناسب نہیں ہے۔

ان کا ایقان ہے کہ میٹرو ریل انتظامیہ کو ٹکٹ کی قیمت کے حصہ کے طور پر بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا چاہئے تاہم میٹروریل کے عہدیداروں نے اس اقدام کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ بیت الخلاؤں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سلبھ انٹر نیشنل کو تفویض کرنے سے اسٹیشنوں کے بیت الخلاء صاف وستھرے رہیں گے۔