مشرق وسطیٰ

غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات

ایک سینٹر جبل حرا کے پاس قائم کیا گیا ہے جہاں آنے والے زائرین کو غار حرا کی زیارت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ پروگرام زائرین کو ثقافتی اور دینی اعتبار سے عمرہ و حج کے پروگرام کو یادگار بنانے کی غرض سے تیار کیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے 6 اداروں نے مکہ مکرمہ میں غار حرا (جبل حرا) کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے خاص اقدامات اُٹھائے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ رائل کمیشن، وزارت ثقافت کے ماتحت آثار قدیمہ کا ادارہ ہے، سعودی وژن کے ماتحت ضیوف الرحمن پروگرام، محکمہ سیاحت، مکہ میونسپلٹی اور محکمہ شہری دفاع غار حرا کے زائرین کو مربوط پروگرام کے تحت تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

ایک سینٹر جبل حرا کے پاس قائم کیا گیا ہے جہاں آنے والے زائرین کو غار حرا کی زیارت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ پروگرام زائرین کو ثقافتی اور دینی اعتبار سے عمرہ و حج کے پروگرام کو یادگار بنانے کی غرض سے تیار کیا ہے۔

مذکورہ اداروں کے مطابق آئندہ ایام میں زائرین جبل حرا کے دامن میں واقع حرا کلچرل سینٹر سے نجی گاڑیوں کے ذریعے غار حرا پہنچ سکیں گے، جوکہ صرف 3 کلو میٹر کا ہے۔ ماضی میں آنے والے زائرین اپنے طریقے سے دشوار گزار راستوں سے گزر کر غار حرا کی زیارت کرتے تھے جس سے حادثات بھی رونما ہوتے تھے۔

العربیہ چینل کے مطابق زائرین کو غار حرا کا سفر شروع کرنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی،انہیں غار حرا (جبل حرا) سے متعلق معتبر معلومات مہیا کی جائیں گی۔ زائرین سینٹر کے ذریعے غار حرا کی مکمل سیر کرسکیں گے۔

غار حرا کے مرکز میں ایک تجارتی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے زائرین سینڈوچ، خوشبویات اور یادگاری تحائف خرید سکیں گے۔ تجارتی مرکز میں مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ کے ماڈلز، چھتریاں، جاء نمازیں، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان فروخت کیا جارہا ہے۔