شمالی بھارت

مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی

ترنمول کانگریس کے 2نومنتخب ارکان ِ اسمبلی کی حلف برداری پر راج بھون اور مغربی بنگال سکریٹریٹ میں تازہ رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے 2نومنتخب ارکان ِ اسمبلی کی حلف برداری پر راج بھون اور مغربی بنگال سکریٹریٹ میں تازہ رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

یہ دونوں حالیہ ضمنی الیکشن میں ضلع مرشدآباد کے بھگوان گولا اور ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بڑا نگر سے منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ریاض حسین سرکار اور ساینتیکا بنرجی کو منتخب ہوئے 11 دن ہوچکے ہیں لیکن ریاستی سکریٹریٹ نابنّا اور راج بھون کے درمیان مراسلت کے فنی مسائل کے باعث ان کی تقریب حلف برداری منعقد نہ ہوسکی۔

پروٹوکول کے مطابق ریاستی محکمہ پارلیمانی امور کو اس سلسلہ میں راج بھون سے مراسلت کرنی ہوتی ہے۔ محکمہ کو گورنر ہاؤز کو لکھنا پڑتا ہے۔

راج بھون سے سرکاری مراسلت ہوچکی ہے لیکن یہ ریاستی محکمہ پارلیمانی امور کے انچارج وزیر کی طرف سے نہیں ہوئی بلکہ معتمد مغربی بنگال اسمبلی کے دفتر کی طرف سے ہوئی جس کا جواب نہیں آیا۔

غور طلب ہے کہ جمعہ کے دن گورنر سی وی آنند بوس نے بیان جاری کرکے مطالبہ کیا تھا کہ راج بھون کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کولکتہ پولیس عملہ کو تبدیل کردیا جائے۔ قائد اپوزیشن مغربی بنگال اسمبلی نے شکایت کی تھی کہ سٹی پولیس کے عملہ نے انہیں راج بھون میں داخل ہونے سے روکا۔

a3w
a3w