شمالی بھارت

انڈیا اتحاد میں شامل ہونے کی خبریں فرضی: مایاوتی

مایاوتی نے چہارشنبہ کو سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا' ایس پی لیڈر رام گوپال یادو کے حوالے سے بی ایس پی کے'انڈیا اتحاد' میں شامل ہونے کے لئے ملاقات کی نیوز18 چینل پر شائع خبر پوری طرح سے غلط، بے بنیاد و فیک نیوز ہے۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے انڈیا اتحاد میں شمولیت سے متعلق خبروں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے ایک ایجنڈے کے تحت گمرہی پھیلانے کی سازش بتایا اور اپنے حامیوں سے محتاط رہنےکی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی

مایاوتی نے چہارشنبہ کو سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا’ ایس پی لیڈر رام گوپال یادو کے حوالے سے بی ایس پی کے’انڈیا اتحاد’ میں شامل ہونے کے لئے ملاقات کی نیوز18 چینل پر شائع خبر پوری طرح سے غلط، بے بنیاد و فیک نیوز ہے۔ باربار ایسی من گڑھت خبروں سے میڈیا اپنی شبیہ خراب کرنے پر کیوں آمادہ ہے۔ کہیں یہ سب کسی ایجنڈے کے تحت تو نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا’میڈیا کے ذریعہ ایسی بے بنیاد خبروں کا ایس پیو ان کے لیڈروں کے ذریعہ تردید نا کرنا کیا یہ ثابت نہیں کرتا ہے کہ اس پارٹی کی حالت یہاں اترپردیش میں کافی بدحال ہے اور وہ بھی اس نفرتی سیاست کا حصہ ہے جو بی ایس پی کے خلاف لگاتار سرگرم ہے۔ ایسی فرضی خبروں سے پارٹی کے لوگ محتاط رہیں۔