مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کی شاہراہ پر دنیا کا پہلا بمبو کراش بیرئیر

ایک انوکھی کامیابی میں دنیا کا پہلا 200 میٹر طویل بمبوکراش بیرئیر مشرقی مہاراشٹرا کے ودربھ علاقہ میں وانی۔ ورورہ ہائی وے پر لگایا گیا ہے۔

ناگپور: ایک انوکھی کامیابی میں دنیا کا پہلا 200 میٹر طویل بمبوکراش بیرئیر مشرقی مہاراشٹرا کے ودربھ علاقہ میں وانی۔ ورورہ ہائی وے پر لگایا گیا ہے۔

عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ناگپور میں اس بیرئیر کو باہوبلی کا نام دیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری اداروں میں اس کی کڑی جانچ ہوچکی ہے۔

پیتم پور اندور کے نیشنل آٹوموٹیو ٹسٹ ٹریکس میں اس کی جانچ ہوئی۔ روڑکی کے سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے فائر ریٹنگ ٹسٹ میں اس نے کلاس وَن درجہ حاصل کیا۔

انڈین روڈ کانگریس نے اسے اکریڈیشن دیا ہے۔ اس باہوبلی بیرئیر کو مغربی بنگال اور شمال مشرق میں اُگنے والے خاص قسم کے بمبو سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بیرئیر اسٹیل بیرئیر کا بہترین متبادل ہے۔