کھیل

برین لارا سن رائزرس حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر

سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کرتے ہوئے ایس آر ایچ نے کہاکہ "کرکٹ لیجنڈ برائن لارا آئندہ آئی پی ایل سیزن کے لیے ہمارے ہیڈ کوچ ہوں گے۔" لارا کی تقرری کے ساتھ ایس آر ایچ اور ٹام موڈی کے درمیان طویل مدتی تعلقات ختم ہو گئے۔

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کو فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔

سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کرتے ہوئے ایس آر ایچ نے کہاکہ "کرکٹ لیجنڈ برائن لارا آئندہ آئی پی ایل سیزن کے لیے ہمارے ہیڈ کوچ ہوں گے۔” لارا کی تقرری کے ساتھ ایس آر ایچ اور ٹام موڈی کے درمیان طویل مدتی تعلقات ختم ہو گئے۔

ایس آر ایچ نے کہاکہ "ہمارے ساتھ ٹام کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ ہم ایس آر ایچ میں ان کے تعاون کے لیے ٹام کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ یہ کئی سالوں سے ایک بہت ہی پیارا سفر رہا ہے اور ہم مستقبل کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔”

موڈی 2013 میں ایس آرایچ کے آغاز سے سوائے ایک سال کے وہ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہے ہیں۔ ٹیم نے ان کی رہنمائی میں آئی پی ایل 2016 کا ٹائٹل جیتا اور 2018 میں رنر اپ کے طور پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ ایس آرایچ نے موڈی کے دور میں چار دیگر مواقع پر پلے آف میں جگہ بنائی۔