مشرق وسطیٰ

رابطہ عالم اسلامی اور کلاک ٹاورز انتظامیہ میں سائنسی و ثقافتی تعاون کا معاہدہ

رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاورز انتظامیہ کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کردئیے۔

مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاورز انتظامیہ کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کردئیے۔

متعلقہ خبریں
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری کی ویٹیکن کے آرچ بشپ سے ملاقات

عجائب گھروں اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تہذیب کی ترویج کے ادارہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔

معاہدہ پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انڈر سیکریٹری برائے ایگزیکٹو امور نایف الشریف اور کلاک ٹاورز کے سی ای او عبدالعزیز الموسیٰ نے دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد پیغمبر اسلام کی سیرت اور قدیم اسلامی تہذیب کے مواد کو مختلف ذرائع سے اجاگر کرنا ہے۔

ان ذرائع میں تکنیکی نمائش، عجائب گھر، اٹلس، مجسمے، جمع کی گئی اشیا کی پیشکش اور مختلف بین الاقوامی زبانوں میں اشاعتیں شامل ہیں۔ڈاکٹر العیسیٰ نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ رابطہ عالم اسلامی کے پاس سائنسی اور دستاویزی مواد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ان اشیا کو جدید ترین انداز میں پیش کیا جائے گا اور ممتاز مہارت کی مدد سے سرگرمیوں تک بڑھایا گیا ہے۔ یہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں منفرد طور پر بین الاقوامی ہے جو پیغمبر اسلام کی سیرت اور بھرپور اسلامی تاریخ کی خدمت کے لیے وقف ہے۔

انہوں نے کہا اسلام کی تاریخ مملکت سعودی عرب سے شروع ہوتی ہے، سعودی عرب اسلام کا قلب ہے، یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔ سعودی عرب ہی بین الاقوامی عجائب گھروں اور نمائشوں کے لیے مضبوط آغاز کا مرکز ہے، مملکت میں اسلامی تاریخ کے حقائق کا خصوصی اور دستاویزی ماخذ موجود ہے۔ اسلام کے اہم ترین اور نمایاں ترین ابواب یہیں موجود ہیں۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی اور کلاک ٹاورز میں یہ تعاون سعودی عرب کے ”ویڑن 2030“ کے تحت آتا ہے۔ اس ویڑن کے مطابق عمرہ اور حج کرنے والے زائرین کے ایمان کو تقویت دینے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو متعارف کرنا شامل ہیں۔

اس کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے اسلامی امور کی عمومی خدمت کیلئے کی جانے والی تاریخی اور غیر معمولی کوششوں کو بھی نمایاں کرنا ہے۔ خاص طور پر ان روحانی اور سائنسی مسائل پر روشنی ڈالنا ہے جو اس عظیم اعزاز کے پختہ حقدار کی تصدیق کرتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کیلئے پوری طرح تیار رہے۔