مشرق وسطیٰ

غزہ کے اسکول شیلٹر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی جاں بحق

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے "اسماء" اسکول پر کم از کم ایک میزائل سے حملہ کیا۔

غزہ: غزہ شہر کے مغرب میں اسکول میں قائم الشاطئ پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافیوں سمیت نو فلسطینی جاں بحق گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے آج دی۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے "اسماء” اسکول پر کم از کم ایک میزائل سے حملہ کیا۔

پیرامیڈیکس نے بتایا کہ طبی ٹیموں نے نو متاثرین کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 سے زائد افراد کو مختلف زخموں کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

غزہ میں سول پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ اس کی ٹیمیں طبی عملے کے ساتھ مل کر ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔