تلنگانہ

نرمل: ڈاکٹر ساجد معراج کو ڈی سی سی صدر کی جانب سے پرتپاک تہنیت

اس موقع پر سری ہری راؤ نے ڈاکٹر ساجد معراج کو شال پوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔

نرمل: نرمل ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدر کچاڑی سری ہری راؤ نے ضلع نرمل سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے فرد، ڈاکٹر ساجد معراج کو شاندار تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں
لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی نرمل کا ہائیکورٹ ایڈوکیٹ محترمہ ولادمیر خاتون کے ہاتھوں افتتاح
نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
نرمل میں پیر کو سائنس، میتھس، انوائرنمنٹل اور انسپائر ایگزیبیشن کا آغاز

اس موقع پر سری ہری راؤ نے ڈاکٹر ساجد معراج کو شال پوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ساجد کی پی ایچ ڈی سے ضلع نرمل کے عوام کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ڈاکٹر ساجد معراج نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں تقریباً 8 سال تک وکالت کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ اس کے علاوہ، وہ مختلف نیوز ٹی وی چینلز میں اردو ڈیسک انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایک کیرئیر کالم نگار کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ بحیثیت گورنمنٹ ٹیچر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ جلد ہی ان کی تحریر کردہ کتاب "دستور ہند کے تحت اقلیتوں کا مقام” شائع ہونے والی ہے۔

اس موقع پر ضلع نرمل صدر ٹی ایس پی ٹی اے شیخ شبیر علی، اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ میوا سید سرفراز، سابق ضلع لائبریریز چیئرمین ای راجندر، ایم پی ٹی سی این اشوک، کانگریس قائد کے شیکھر سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔