حیدرآباد

انگریزوں اورچیف منسٹر تلنگانہ میں کوئی بڑا فرق نہیں: وائی ایس شرمیلا

شرمیلا نے کہا کہ ریاست میں وائن، بیلٹ شاپس اور پبس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے 38 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کردی ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ انگریزوں اورچیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے شرمیلا نے اپنے پارٹی کے دفتر لوٹس پاونڈ میں قومی پرچم کی نقاب کشائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں خواتین کی کوئی احترام نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

 انہوں نے کہا کہ ریاست میں وائن، بیلٹ شاپس اور پبس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے 38 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ شراب کی دکانوں سے ہونے والی آمدنی سے ریاست چلارہے ہیں۔ ریاست میں 30 لاکھ لوگ بے گھر ہیں،چندرشیکھرراو نے منشور میں دیئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔ شرمیلا نے کہا کہ مرکزی حکومت تقسیم کرو اور حکومت کروپالیسی پر عمل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی پور واقعہ کو دردناک قراردیا اور کہا کہ اب تک 60 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لااینڈ آرڈر مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ شرمیلا نے بی جے پی پرمذہب کے نام پر سیاست سے گریز کرنے پر زور دیا۔