دہلی

کانگریس قائدین کو اسمرتی ایرانی کی نوٹس

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے اتوار کے دن کانگریس قائدجئے رام رمیش اور پون کھیڑا کو قانونی نوٹس بھیجی کہ وہ ان کے اور ان کی لڑکی کے خلاف ”بے بنیاد اور جھوٹے“الزامات کیلئے معافی مانگیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیرا سمرتی ایرانی نے اتوار کے دن کانگریس قائد جئے رام رمیش اور پون کھیڑا کو قانونی نوٹس بھیجی کہ وہ ان کے اور ان کی لڑکی کے خلاف ”بے بنیاد اور جھوٹے“الزامات کیلئے معافی مانگیں۔

کانگریس قائدین نے الزام عائد کیاتھا کہ اسمرتی ایرانی کی 18 سالہ لڑکی زویش ایرانی گوا میں غیرقانونی بار چلاتی ہے۔

انہوں نے اس کیلئے اسمرتی ایرانی کو بھی نشانہئ تنقید بنایاتھا اور وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیاتھا کہ انہیں اپنی کابینہ سے برطرف کردیں۔

اسمرتی ایرانی کی لیگل نوٹس میں کہاگیاکہ معافی نہ مانگنے پر دیوانی اور فوجداری کاروائی ہوگی۔ نوٹس مہیلا کانگریس قائد نیٹاڈیسوزا اور کانگریس پارٹی کو بھی بھیجی گئی۔

نوٹس میں کہاگیاکہ زویش ایرانی نے بار یا کوئی اور کاروبار چلانے کیلئے لائسنس کی درخواست کبھی بھی نہیں دی۔