حیدرآباد
این ٹی آر کی صد سالہ تقریب، 100 روپئے کا خصوصی سکہ جاری
اس سلسلہ میں مرکزی وزارت فائنانس نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 44 ملی میٹر قطر اور 35 گرام وزنی یہ سکہ 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا، 5 فیصد نکل اور زنک دھاتوں سے تیار کیاگیا ہے۔
حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگو فلموں کے مشہور اداکار این ٹی راما راو کی صد سالہ تقاریب کے موقع پر مرکزی حکومت 100 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گی۔
اس سلسلہ میں مرکزی وزارت فائنانس نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 44 ملی میٹر قطر اور 35 گرام وزنی یہ سکہ 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا، 5 فیصد نکل اور زنک دھاتوں سے تیار کیاگیا ہے۔
سکے کے ایک طرف این ٹی راما راو کی شکل بنائی گئی ہے۔ساتھ ہی نیچے ہندی اور انگریزی میں لکھاگیا ہے سری نندا موری تارک راما راوجینتی 1923-2023 ۔