حیدرآباد

مرکزی بجٹ میں حیدرآباد کیلئے رقم مختص نہ کرنے پر تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ کا اعتراض

پونم پربھاکر نے کہاکہ اگرچہ کہ مرکزی حکومت کے بجٹ میں حیدرآباد کی ترقی کیلئے کوئی بھی رقم الاٹ نہیں کی گئی ہے تاہم ریاست کی کانگریس حکومت نے حیدرآباد کی ترقی کے لئے 10ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مرکزی بجٹ میں حیدرآباد شہر کے بنیادی ڈھانچہ کے لیے رقم مختص نہ کرنے پر شدیداعتراض کیا۔انہوں نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی بجٹ میں اپوزیشن سے ناانصافی کی گئی ہے اسی لئے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

انہوں نے پوچھا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا ریاست کیلئے مرکز سے فنڈس لانے میں کیوں ناکام رہے؟انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ مرکزی حکومت کے بجٹ میں حیدرآباد کی ترقی کیلئے کوئی بھی رقم الاٹ نہیں کی گئی ہے تاہم ریاست کی کانگریس حکومت نے حیدرآباد کی ترقی کے لئے 10ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے ہیں۔

انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی شہر حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ یہ بتائیں کہ مرکز حیدرآباد شہر کو کیا دے رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایلم پلی پروجیکٹ کانگریس کے دور حکومت میں مکمل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمڈی ہٹی پراجکٹ کی تعمیر نہ ہونے سے تلنگانہ کو بھاری نقصان ہوا ہے۔