حیدرآباد

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ، بیٹے کو پھانسی دے کر خودکشی دکھانے کی کوشش، ماں اورعاشق گرفتار

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے بیٹے کو پھانسی دے کر خودکشی دکھانے کی کوشش کرنے والی ماں اور اس کے عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے بیٹے کو پھانسی دے کر خودکشی دکھانے کی کوشش کرنے والی ماں اور اس کے عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے پٹن چیروعلاقہ میں پیش آیا۔اس لڑکے کی شناخت وشنو کے طورپر کی گئی ہے۔خاتون اور اس کے عاشق نے لڑکے کی لاش کو متنگی علاقہ میں پھینک دیا۔

یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس کو اس لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جب جانچ شروع کی تو یہ سارامعاملہ سامنے آیا۔

پولیس نے خاتون کے علاوہ اس قتل میں اس کا ساتھ دینے والے عاشق جس کی شناخت انیل کے طورپر کی گئی ہے کو بھی گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w