حیدرآباد

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے پھانسی لے لی

اتوار کو، اس کے کمرہ میں رہنے والوں کے جانے کے بعد، اس نے اپنے کمرے کے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر کے کنٹلور میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: نظام کالج کی یو جی کورسس کی طالبات کا انوکھا احتجاج
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم

پولیس کو شبہ ہے کہ وہ کسی نامعلوم وجہ سے پریشان تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیات نگر پولیس کے مطابق یہ 16سالہ لڑکی انٹرمیڈیٹ سال اول کی تعلیم حاصل کر رہی تھی اور کالج کے احاطہ کے قریب اقلیتی گروکل ہاسٹل میں رہتی تھی۔

اتوار کو، اس کے کمرہ میں رہنے والوں کے جانے کے بعد، اس نے اپنے کمرے کے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بار بار دروازہ کھٹکھٹانے اور ہاسٹل حکام کو مطلع کرنے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر اس کی سہیلیوں کو شک ہوا۔

جب دروازہ توڑا گیا تووہ مردہ پائی گئی۔ حیات نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔