جرائم و حادثات
انشورنس کے نام پر دھوکہ دہی‘ 2 افراد گرفتار
انشورنس کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں 2 افراد کو حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7 موبائل فورنس‘ 2 لیاپ ٹاپ‘ 6 اے ٹی ایم کارڈس اور 6 سیم کارڈس ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: انشورنس کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں 2 افراد کو حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7 موبائل فورنس‘ 2 لیاپ ٹاپ‘ 6 اے ٹی ایم کارڈس اور 6 سیم کارڈس ضبط کرلئے۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب ٹاملناڈو کے 27 سالہ بی پون کمار اور ریاست آندھراپردیش کے 27 سالہ سدھیر بسواراج نے ایک فرضی کسٹمر کیئر سنٹر قائم کیا تھا اور ایک فرضی انشورنس کمپنی بنالیا تھا۔
اسی کمپنی کے نام پر سادہ لوح عوام سے انشورنس کے نام ایک لاکھ 88 ہزار 599 کی دھوکہ دہی کی گئی۔ دونوں ملزمین کو سائبر کرائم انسپکٹر پرشاد راؤ نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔