آندھراپردیش

انتخابی مہم کے آخری دن وجئے اماں نے اپنی خاموشی توڑی (ویڈیو)

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجئے اماں نے ہفتہ کے روز حلقہ لوک سبھا کڑپہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، ان کی بیٹی وکانگریس امیدوار وائی ایس شرمیلا کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔

کڑپہ (اے پی): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجئے اماں نے ہفتہ کے روز حلقہ لوک سبھا کڑپہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، ان کی بیٹی وکانگریس امیدوار وائی ایس شرمیلا کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

شرمیلا، حلقہ لوک سبھا کڑپہ سے کانگریس ٹکٹ پر انتخاب لڑرہی ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وجئے اماں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے حلقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی دختر شرمیلا کو حلقہ کڑپہ سے منتخب کریں۔

گزشتہ2برسوں سے سرگرم سیاست سے دور وجئے اماں بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ شرمیلا، حلقہ کڑپہ سے اپنے چچا زاد بھائی وموجودہ ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی کے مدمقابل ہیں۔

شرمیلا نے حلقہ سے اویناش ریڈی کو دوبارہ ٹکٹ دینے پر اپنے حقیقی بھائی جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چچا و سابق وزیر وویکا نندا ریڈی کے قتل کیس میں سی بی آئی نے اویناش ریڈی کو ملزم بنایا ہے۔

سال 2022 میں وجئے اماں نے وائی ایس آر سی پی کے اعزازی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد بیٹی شرمیلا کی تائید کی جنہوں نے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تشکیل دی تھی تاہم انہوں نے اس سال کے اوائل میں اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کردیا جس کے بعد کانگریس قیادت نے شرمیلا کو صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش کے عہدہ پر فائز کردیا۔