بھارت

یوم جمہوریہ کے موقع پر 942 پولیس اہلکاروں کو شجاعت اور خدمت کے تمغوں سے نوازا گیا

ان میں سے 85 پولیس سروس سے، 5 فائر سروس سے، 7 سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سے اور 4 اصلاحی خدمات کے اہلکار ہیں۔

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس کے 942 اہلکاروں کو شجاعت اور خدمت کے تمغوں سے نوازاگیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
یوم جمہوریہ اور دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سخت سیکوریٹی

وزارت داخلہ نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ان میں شجاعت کے 95 تمغے بھی شامل ہیں۔

شجاعت کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں سے 78 کا تعلق پولیس سروس سے ہے اور 17 کا تعلق فائر سروس سے ہے۔

تمغوں سے نوازے جانے والے اہلکاروں میں ایسے101 اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے امتیازی خدمات کے لیے صدر کا تمغہ حاصل کیا۔

ان میں سے 85 پولیس سروس سے، 5 فائر سروس سے، 7 سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سے اور 4 اصلاحی خدمات کے اہلکار ہیں۔

اس کے علاوہ شاندار خدمات پر 746 تمغےدینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔