آندھراپردیش

چندرا بابو نائیڈو کی جیل میں ایک روزہ بھوک ہڑتال

تلگودیشم پارٹی نے اپنے لیڈروں اور کیڈر پر زور دیا تھاکہ وہ نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف آج گاندھی جینتی کے موقع پر بھوک ہڑتال کریں۔ تلگودیشم پارٹی نے اس پروگرام کو ستیہ میو جیتے کا نام دیا ہے۔

وجئے واڑہ: تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں اپنی گرفتاری کے خلاف بطوراحتجاج راجمندری جیل میں پیر کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

تلگودیشم پارٹی نے اپنے لیڈروں اور کیڈر پر زور دیا تھاکہ وہ نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف آج گاندھی جینتی کے موقع پر بھوک ہڑتال کریں۔ تلگودیشم پارٹی نے اس پروگرام کو ستیہ میو جیتے کا نام دیا ہے۔

نائیڈو کی بیوی بھونیشوری نے راجمندری مین بھوک ہڑتال کی۔تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں کی بڑی تعداد جن میں پارٹی کی خاتون لیڈروں وی انیتا، این راجکماری اور دیگر نے بھی شامل ہیں نے بھونیشوری کے ساتھ بھوک ہڑتال کی۔

چندرابابونائیڈو کے فرزند و تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارالوکیش نے بھی نئی دہلی میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک یہ بھوک ہڑتال کی۔

تلگودیشم لیڈروں کی بڑی تعداد جن میں ارکان پارلیمنٹ کے نانی، کے راج موہن نائیڈو، کے رویندر اور وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ آرکرشنم راجو اور انڈین جرنلسٹس یونین کے صدر کے سرینواس ریڈی شامل ہیں نے قومی دارالحکومت میں رکن پارلیمنٹ کے رویندر کمار کی قیامگاہ پر اس پروگرام میں حصہ لیا۔ تلگودیشم پارٹی اے پی یونٹ کے صدر اچن نائیڈو نے منگل گری میں بھوک ہڑتال کی۔