جرائم و حادثات

زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص کی موت ، ایک زخمی

گاؤں والوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو وہ وہاں پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے ملان پور تھانہ علاقے میں زمین کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جسے گوالیار لے جایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع کے مطابق لہچورا اور مہو گاؤں کے لوگ لاہچورا گاؤں میں ایک فارم ہاؤس کے ارد گرد 1700 بیگھہ اراضی پر طویل عرصے سے کھیتی باڑی کر رہے تھے۔

فارم ہاؤس کے مالک نے رامسیا اور راجراجیشور ڈیولپمنٹ کو 133 بیگھہ زمین بیچ دی تھی۔ کالونائزر نے اس زمین کو رہائشی قرار دے کر باؤنڈری بنانا شروع کر دی۔

گزشتہ روز سرسوں کی فصل کو بلڈوزر سے تباہ کر کے باؤنڈری بنائی جا رہی تھی۔

گاؤں والوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو وہ وہاں پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔

گاؤں والوں نے پہلے باؤنڈری توڑ دی اور وہاں کرسیاں رکھ دیں۔

اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور فائرنگ ہوئی، جس میں گولی لگنے سے امریش تومر (44) کی موت ہو گئی۔

سنتوش شرما شدید زخمی ہو گیا۔ اسے گوالیار ریفر کر دیا گیا ہے۔