حیدرآباد

بی جے پی ہی تلنگانہ کو بی آر ایس سے نجات دلائے گی : وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہاکہ صرف بی جے پی ہی تلنگانہ کو بی آر ایس کے شکنجہ سے باہر نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی حکمراں جماعت کے کرپٹ قائدین کو جیل روانہ کرے گی۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہاکہ صرف بی جے پی ہی تلنگانہ کو بی آر ایس کے شکنجہ سے باہر نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی حکمراں جماعت کے کرپٹ قائدین کو جیل روانہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

محبوب آباد میں بھگوا جماعت کی انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ تلنگانہ کو بی آر ایس سے نجات دلانے کے لیے بی جے پی اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔

انتخابات میں برسر اقتدار آنے پر بی جے پی‘ کے سی آر نے جہاں جہاں اسکام کئے ہیں‘اس کی تحقیقات کرائے گی۔ انہوں نے یہ وعدہ کیا کہ غریبوں اور نوجواونوں کو دھوکہ دینے والو ں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بی آر ایس کے کرپٹ قائدین کو جیل بھیجنا ہمارامقصد رہے گا۔ مودی نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام‘اب کے سی آر اور ان کی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کافیصلہ کرچکے ہیں۔

کانگریس اور بی جے پی کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں تلنگانہ کو تباہ کرنے میں یکساں ذمہ دار ہیں۔ مودی نے کہاکہ مجھے ریاست میں ہر طرف بی جے پی پر عوام کااعتماد دکھائی دے رہاہے۔ ریاست کے عوام ہی بی جے پی امیدوار کو تلنگانہ کا چیف منسٹر بنائیں گے۔