تلنگانہ

بدنام کرنے سوشل میڈیا پر فرضی مکتوب وائرل:ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے بی آر ایس پر فرضی مکتوب کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے کانگریس کو بدنام کرنے کاالزام عائد کیا۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے بی آر ایس پر فرضی مکتوب کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے کانگریس کو بدنام کرنے کاالزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

آج سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر ان الزامات کی تردید کی کہ انہوں نے بحیثیت صدر ٹی پی سی سی رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری روک دینے کے لیے سی ای سی کے نام مکتوب تحریر کیاتھا۔ ریونت ریڈی نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ایس فرضی مکتوب گشت کرواتے ہوئے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی شکست یقینی ہوجانے سے بی آر ایس قائدین سطحی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ ریڈی نے کانگریس اور ان کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

بی آر ایس قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج‘چیف الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور دیگر عہدیداروں سے اپیل کی۔

پی ٹی آئی کے مطابق کسانوں کے کھاتوں میں رعیتو بندھو کی رقومات منتقل کرنے کی اجازت سے دستبرداری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے لیے بی آر ایس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضی رویہ کے سبب کمیشن نے یہ فیصلہ کیاہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے وزیر ہریش راؤ کے غیر ذمہ دارانہ تنگ نظری رویہ کے سبب الیکشن کمیشن نے رعیتو بندھو کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں رقومات کی منتقلی کی اجازت واپس لے لی ہے۔

a3w
a3w