تلنگانہ

بی جے پی ہی علیحدہ تلنگانہ تحریک کی  خواہشات کو پورا کرے گی: کشن ریڈی

کھمم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ریاست میں نافذ قرض معافی اسکیم نا کافی ہے۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس پر ریاست کے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ صرف بی جے پی ہی علیحدہ تلنگانہ تحریک کی خواہشات کو پورا کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے اطراف ملک کے پہلے آوٹر رنگ ریل پروجیکٹ کا عنقریب آغاز

 ساڑھے چار سال بعد بی آر ایس حکومت کو کسانوں کا قرض معاف کرنے کی بات یاد آگئی اور یہ قرض بھی الیکشن سے عین قبل معاف کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے 4 برسوں کے دوران جہاں کئی کسان، ساہوکاروں سے بھاری شرح سود پر قرض لینے پر مجبور ہوئے ہیں وہیں اس عرصہ میں کئی کسان، نادہندگان بھی بن گئے۔

 کھمم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ریاست میں نافذ قرض معافی اسکیم نا کافی ہے۔

مرکزی وزیر نے بی آر ایس حکومت پر غریبوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کے وعدہ کو یکسر فراموش کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 4کروڑ امکنہ تعمیر کرائے ہیں۔ مرکزی کابینہ نے حالیہ مزید2کروڑ مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

 مرکز نے صرف تلنگانہ کو اس مقصد کیلئے7لاکھ کروڑ روپے جاری کئے۔ یہ رقم، بینکس یا پی ایس یو ایس کے ذریعہ ادا کی گئی۔ تلنگانہ فاضل بجٹ والی ریاست تھی مگر چیف منسٹر کے سی آر کی دور اندیشی کے فقدان، کرپشن، ووٹ بینک پالیسی کے سبب آج تلنگانہ، مقروض ریاست بن گئی ہے۔ ریڈی نے کہا کہ سابقمیں بی آر ایس اور کانگریس، مرکز اور ریاست میں اقتدار میں شریک تھیں۔

 یہ دونوں جماعتیں ایک بار پھر قریب آچکی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے بارے میں جو کسی زمانہ میں کھمم،ان کا طاقتور گڑھ ہوا کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں سی پی آئی اور سی پی آئی ایم چند جماعتوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے موقع پرستی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔