دہلی

آپریشن اجئے: اسرائیل سے دوسری پرواز 235 ہندوستانی دہلی پہنچ گئے

مرکزی وزیر راج کمار رنجن سنگھ نے آج صبح ہوائی اڈے سے باہر آنے والے تمام 235 ہندوستانی شہریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسرائیل میں کام کرنے والے ان 235 مسافروں نے حکومت ہند کے اس اقدام کی بہت تعریف کی۔

نئی دہلی: اسرائیل کے تل ابیب سے آپریشن اجے کے تحت 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دوسری چارٹر پرواز ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچی۔

متعلقہ خبریں
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
دہلی میں سیلاب کا پانی سپریم کورٹ کے باب الداخلہ تک پہنچ گیا

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ‘آپریشن اجے’ کے تحت دو دنوں میں 447 ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ تل ابیب سے دوسری پرواز 235 شہریوں کو لے کر کل رات روانہ ہوئی تھی۔

مرکزی وزیر راج کمار رنجن سنگھ نے آج صبح ہوائی اڈے سے باہر آنے والے تمام 235 ہندوستانی شہریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسرائیل میں کام کرنے والے ان 235 مسافروں نے حکومت ہند کے اس اقدام کی بہت تعریف کی۔

اس سے پہلے جمعہ کو 212 مسافروں کے ساتھ پہلی پرواز دہلی پہنچی تھی۔ تمام مسافروں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور ‘وندے ماترم’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگائے۔

اسرائیل میں ہندوستانی سفیر سنجیو سنگلا نے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی۔ اسرائیل میں پھنسے تقریباً 18000 ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے شروع کیے گئے ‘آپریشن اجے’ میں سفارت خانے کی مدد اور شہریوں کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔