کرناٹک

مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

اپریل 2024 میں دائر کی گئی شکایت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2019 اور 2022 کے درمیان انتخابی بانڈز کے ذریعے بھاری رقم اکٹھی کی گئی، جس میں ایک تاجر کی کمپنی سے 230 کروڑ روپے اور فارما کمپنی سے 49 کروڑ روپے شامل ہیں۔

بنگلور: کرناٹک کے بنگلور میں ایک خصوصی عدالت نے پولیس کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور دیگر کے خلاف بھتہ خوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے  جن ادھیکار سنگھرش پریشد (جے ایس پی) کے شریک چیئرمین آدرش ائیر کی جانب سے انتخابی بانڈز سے متعلق شکایت میں جبری وصولی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر

  بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، کرناٹک ریاست کے سابق بی جے پی صدر نلن کمار کتیل اور وجندر یدیورپا سمیت کئی اعلیٰ شخصیات بھی اس کیس میں ملوث ہیں۔

اپریل 2024 میں دائر کی گئی شکایت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2019 اور 2022 کے درمیان انتخابی بانڈز کے ذریعے بھاری رقم اکٹھی کی گئی، جس میں ایک تاجر کی کمپنی سے 230 کروڑ روپے اور فارما کمپنی سے 49 کروڑ روپے شامل ہیں۔ خصوصی عدالت نے پولیس کو فوری طور پر تفتیش شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔