دہلی

دہلی میں ذہنی مردہ بچہ کے اعضاء سے 2 بچوں کو نئی زندگی

اس کے ماں باپ کی کونسلنگ کی گئی، جس کے بعد انھوں نے بچہ کے اعضاء ڈونیٹ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ایک تا چھ سال کی عمر کے گروپ میں یہ پانچواں پڈیاٹرک ڈونیشن ہے۔ جے پی این اپیکس ٹراما سنٹر (ایمس) میں گزشتہ اپریل سے 19 ڈونیشنس میں یہ ایک ہے۔

نئی دہلی: ایک 6 سالہ بچہ کے کنبہ نے جسے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) نئی دہلی میں برینڈ ڈیڈ (ذہنی طور پر مردہ) قرار دیا گیا تھا، اس کے اعضاء بطورِ عطیہ دے دیے، جس سے 2 بچوں کو نئی زندگی ملی۔ 15 اپریل کو سڑک حادثہ میں سر پر چوٹ آنے کے بعد سے یہ بچہ ایمس ٹراما سنٹر میں زیر علاج تھا۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت

اس کے ماں باپ کی کونسلنگ کی گئی، جس کے بعد انھوں نے بچہ کے اعضاء ڈونیٹ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ایک تا چھ سال کی عمر کے گروپ میں یہ پانچواں پڈیاٹرک ڈونیشن ہے۔ جے پی این اپیکس ٹراما سنٹر (ایمس) میں گزشتہ اپریل سے 19 ڈونیشنس میں یہ ایک ہے۔

 اتفاق سے 6 سالہ بچہ ایک گردہ کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ اس کے اس گردہ کی پیوندکاری ایمس میں ایک اور بچہ کے جسم میں کی گئی۔ اس کے جگر کی پیوندکاری دہلی میں ایک 16 سالہ لڑکے کو کی گئی۔ بچہ کا دل اور پھیپھڑے پیوند کاری کے لیے موزوں نہیں پائے گئے۔