لال قلعہ سے وزیر اعظم کی تقریر پر اویسی کا سخت تبصرہ (ویڈیو)
وزیر اعظم نریندر مودی کو یومِ آزادی کے خطاب پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے آر ایس ایس کے سو سال پورے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بڑا این جی او قرار دیا تھا۔
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کو یومِ آزادی کے خطاب پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے آر ایس ایس کے سو سال پورے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بڑا این جی او قرار دیا تھا۔
اویسی نے اس بیان پر سخت اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی تعریف کرنا دراصل آزادی کی جدوجہد کی توہین ہے۔ اویسی کے مطابق، سنگھ اور اس کے کارکن کبھی بھی تحریکِ آزادی کا حصہ نہیں رہے، بلکہ بھارت چھوڑو تحریک جیسے تاریخی موومنٹ کی مخالفت کرتے رہے۔
.@RSSorg ने जंग-ए-आज़ादी में हिस्सा नहीं लिया, बल्कि अंग्रेज़ों का समर्थन किया था। pic.twitter.com/YeArZ5TpL0
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) August 16, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی سوچ بائیکاٹ پر مبنی ہے اور یہ آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ طنزیہ انداز میں اویسی نے کہا کہ مودی جی چونکہ خود آر ایس ایس کے رضا کار ہیں، تعریف کرنی ہی تھی تو ناگپور سے کر لیتے، لیکن وزیر اعظم کی حیثیت سے لال قلعے سے ایسا بیان دینا مناسب نہیں تھا۔