تلنگانہ

دھان کی پیداوار، تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبرپر: نرنجن ریڈی

نرنجن ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کورونا جیسے نازک وقت میں سات ہزار اناج خریداری مراکز کے ذریعہ کسانوں سے اناج اکٹھا کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 6.71 کروڑ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دھان کی پیداوار کے لحاظ سے تلنگانہ ملک میں پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 ریاستی حکومت کسانوں کی بہبود کو مدنظر رکھتی ہے اور پیشگی اناج کی خریداری کرتے ہوئے کسانوں کو رقم ادا کرتی ہے۔انہوں نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کورونا جیسے نازک وقت میں سات ہزار اناج خریداری مراکز کے ذریعہ کسانوں سے اناج اکٹھا کیا۔

پچھلے سال، ریاستی حکومت کی جانب سے متبادل فصلوں کی کاشت کی درخواست کے بعد، کسانوں نے مرکز کی طرف سے صرف کچے چاول خریدنے کی شرط کے پیش نظر دھان کی کاشت کم کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی لئے کسانوں کو متبادل فصلوں کی طرف ترغیب دی جا رہی ہے۔ ریاست میں کسانوں کو نقلی بیجوں کا شکار ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس کی چوکسی کے ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کو وقت پر بیج اور کھاد فراہم کر رہے ہیں۔بیجوں اور کھادوں کے معیار کی جانچ کے لیے ریاست میں سات لیبارٹریز دستیاب کروائی گئی ہیں۔