شمالی بھارت
راجستھان میں سرحد پر پاکستانی ڈرون اور 15کروڑ مالیت کی ہیروئن ضبط
بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے ہفتہ کے دن راجستھان کے ضلع انوپ گڑھ میں ہند۔پاک سرحد کے قریب ایک ڈرون میں 3کلو گرام وزنی ہیروئن (مالیت15کروڑ روپے) ضبط کی۔
جئے پور: بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے ہفتہ کے دن راجستھان کے ضلع انوپ گڑھ میں ہند۔پاک سرحد کے قریب ایک ڈرون میں 3کلو گرام وزنی ہیروئن (مالیت15کروڑ روپے) ضبط کی۔
کالورام نائک نامی کسان کے کھیت میں ڈرون پایا گیا تھا۔ کسان نے ہی ڈرون دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس ٹیم نے 3کلو گرام ہیروئن برآمد کی جو زرد پیکٹ میں پاکستانی ڈرون سے بندھی تھی۔
بی ایس ایف عہدیداروں کے بموجب یہ ڈرون ہیروئن اسمگل کرنے پاکستان سے آیا تھا، لیکن فنی خرابی یا بیٹری ڈاون ہوجانے سے وہ سرحد کے قریب کھیت میں گرپڑا۔
بی ایس ایف کو پہلے ہی جانکاری مل گئی تھی کہ پاکستان ڈرونس کے ذریعہ ہیروئن بھیجنے والا ہے۔