ایشیاء

پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان نے فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کے لیے بند کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل دوپہر 12 بجے تک فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔

اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بیان میں مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

اس سے قبل، ترجمان ایئر پورٹ اتھارٹی سیف اللہ خان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر فی الحال کوئی آپریشن معطل نہیں کیا گیا اور پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

تاہم ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے 3 ایئربیسز پر حملوں کی کوشش کے بعد کل تک کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک