کھیل
ٹرینڈنگ

پاکستان کی کامیابی‘ غزہ کے بھائیوں اوربہنوں کیلئے ہے:رضوان

محمد رضوان نے کہاکہ یہ کامیابی غزہ میں ہمارے بھائی اوربہنوں کیلئے ہے اورمیں ان کے ساتھ شریک کرنے میں خوشی محسوس کرتاہوں۔

حیدرآباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بیاٹرمحمدرضوان نے چہارشنبہ کوورلڈکپ میں سری لنکاکے خلاف اپنی ٹیم کی ریکارڈ توڑکامیابی کوغزہ کے بھائیوں اوربہنوں کے نام معنون کیا۔

متعلقہ خبریں
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی
بی جے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے جذباتی مسائل اٹھارہی ہے: ملیکارجن کھرگے

رضوان (131) نے غیرمختتم سنچری اسکور کی جبکہ نوجوان عبداللہ شفیق(113) نے اپنی پہلی اوڈی آئی سنچری بنائی جس سے پاکستان کو سری لنکاکے خلاف 345 رن کے عالمی ریکارڈ کاتعاقب کرنے میں مدد ملی۔ یہ میاچ حیدرآبادمیں منگل کو کھیلا گیا۔

 رضوان نے تیسری وکٹ کیلئے شفیق کے ساتھ میاچ وننگ 176 رنوں کی شراکت داری کی۔ جس کی بدولت پاکستان 48.2 اوورس میں کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا رنوں کا کامیاب تعاقب رہا۔

اس سے قبل آئر لینڈ نے اوڈی آئی ورلڈ کپ میں سب سے بڑاریکارڈ اس وقت قائم کیاتھا جب اس نے کامیابی کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف329 رنوں کاتعاقب 2011 ورلڈکپ میں کیاتھا‘جوہندوستان میں کھیلا گیا۔ یہ کامیابی غزہ میں ہمارے بھائی اوربہنوں کیلئے ہے اورمیں ان کے ساتھ شریک کرنے میں خوشی محسوس کرتاہوں۔

 ساری ٹیم کااعزازبطور خاص عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتاہے جنہوں نے کھیل کو آسان بنادیا۔ حیدرآبادکے عوام کا انتہائی مشکورہوں جنہوں نے حیرت انگیز طورپر میزبانی کی اورمیاچ کے دوران مکمل تائید کرتے رہے۔ رضوان نے یہ بات X پر پوسٹ کی۔

 حماس عسکریت پسندوں نے ہفتہ اواخر حیرت انگیز طورپراسرائیل کے خلاف حملے شروع کئے جس میں 900 سے زائدافراد ہلاک ہوگئے اور یروشلم میں اس حملہ کے خلاف شدید ردعمل ظاہر ہوا۔ جسے حملہ آوروں کے خلاف جنگ قراردیاگیا۔

a3w
a3w