سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

مجھے امتحان میں پاس کردیں ورنہ؟ طالبہ کا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

لڑکی نے مزید لکھا کہ والد نے وارننگ دی ہے کہ اس بار امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تو تمہاری شادی کروا دوں گا، برائے مہربانی مجھ پر رحم کریں میں ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہوں۔

پٹنہ: بہار میں دسویں جماعت کی طالبہ کی جانب سے بورڈ امتحان کے پرچے میں لکھا گیا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل اسکول کی طالبہ نے پرچے کے آخری حصہ میں استاد سے درخواست کی کہ مجھے کامیاب کر دیں ورنہ میرے والد سزا کے طور پر میری شادی کروا دیں گے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

طالبہ نے لکھا کہ میرے والد ایک کسان ہیں جو میری پڑھائی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہم بھائی بہن کو پڑھانا نہیں چاہتے۔

لڑکی نے مزید لکھا کہ والد نے وارننگ دی ہے کہ اس بار امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تو تمہاری شادی کروا دوں گا، برائے مہربانی مجھ پر رحم کریں میں ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہوں۔

کچھ طلبہ نے امتحانی پرچوں میں شاعری، نظمیں، دعائیں اور اپنے جذبات لکھے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایسے جوابات کا سوالات سے کوئی تعلق نہیں ہے، طالب علموں نے ٹھیک جوابات کے بجائے جذباتی درخواستیں لکھی ہیں لیکن ہم انہیں پاس نہیں کر سکتے۔