شمالی بھارت

پٹنہ گاندھی میدان دھماکہ کا ملزم 10 سال بعد گرفتار

ایس ٹی ایف نے ہفتہ کے دن اسے دربھنگہ کے اشوک پیپرمل علاقہ سے گرفتارکیا۔ 29نومبر 2013ء کو اس وقت کے بی جے پی کے امیدواروزارتِ عظمیٰ نریندرمودی کی ہنکارریالی کے دوران سلسلہ واردھماکے ہوئے تھے۔

پٹنہ: گاندھی میدان دھماکہ کیس2013ء کے ایک ملزم کو 10 سال  بعد بہارپولیس اسپیشل ٹاسک فورس نے دربھنگہ سے گرفتارکیا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ملزم مہرعالم 2013ء میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی تحویل سے بچ نکلاتھا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

 ایس ٹی ایف نے ہفتہ کے دن اسے دربھنگہ کے اشوک پیپرمل علاقہ سے گرفتارکیا۔ 29نومبر 2013ء کو اس وقت کے بی جے پی کے امیدواروزارتِ عظمیٰ نریندرمودی کی ہنکارریالی کے دوران سلسلہ واردھماکے ہوئے تھے۔

5افراد ہلاک اور70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 6 دھماکے میدان کے اطراف ہوئے تھے جبکہ دو بم اس شہ نشین کے اندرون 150میٹرپھٹے تھے جہاں سے مودی نے تقریرکی تھی۔ بعدازاں چارکارآمدبم برآمدہوئے تھے۔