سوریا پیٹ میں جمعیۃ العلماء کے ایس آئی آر مراکز سے بلا تفریق مذہب و ملت عوام نے استفادہ حاصل کیا
ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور شہروں کی طرح ضلع سوریا پیٹ میں بھی ووٹر لسٹ کی جامع نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ العلماء کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے ضلع کے مختلف مقامات پر خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ایس آئی آر فارم کی تکمیل اور جمع کرانے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
سوریا پیٹ: ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور شہروں کی طرح ضلع سوریا پیٹ میں بھی ووٹر لسٹ کی جامع نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ العلماء کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے ضلع کے مختلف مقامات پر خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ایس آئی آر فارم کی تکمیل اور جمع کرانے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
جمعیۃ العلماء کے زیرِ اہتمام مسجد اقصیٰ مرکز، مسجد نور چمی گڈا اور دیگر علاقوں میں قائم ان مراکز سے نہ صرف مسلم برادری بلکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور استفادہ حاصل کیا اور اپنے فارم مکمل کرائے۔
اس موقع پر غیر مسلم برادری کے افراد نے جمعیۃ العلماء کے اس عوامی اور فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی خدمات معاشرتی ہم آہنگی اور عوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
جمعیۃ العلماء کے نوجوان کارکنان نے بھی ایس آئی آر فارم بھرنے اور عوام کی رہنمائی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں تعاون فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ مہم حافظ خلیل صاحب، مولانا سید المظفر اطہر اور جمعیۃ العلماء کے دیگر ذمہ داران و کارکنان کی نگرانی میں جاری ہے، جبکہ عوام کی سہولت کے لیے مختلف مراکز پر خدمات کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔