حیدرآباد

تلنگانہ عوام نے کچھ نہیں کھویا: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کے سی آر کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق چیف منسٹر کی غیر موجودگی سے عوام کو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تلنگانہ سماج بہت پہلے بی آر ایس سربراہ کو بھلاچکا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے تبصروں پر جس میں کے سی آر نے یہ کہا کہ تلنگانہ عوام کو اب ایس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ اسمبلی الیکشن میں بی آر ایس کی شکست سے وہ کیا کھوچکے ہیں، طنز کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ریاست کے عوام نے کچھ بھی نہیں کھویا ہے اور کہا کہ سابق چیف منسٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے منتخب امیدواروں میں احکام تقررات جاری کرنے کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کے سی آر کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق چیف منسٹر کی غیر موجودگی سے عوام کو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تلنگانہ سماج بہت پہلے بی آر ایس سربراہ کو بھلاچکا ہے۔ عوام نے کیا کھویا ہے؟۔ کچھ نہیں کھویا ہے ہاں البتہ کے سی آر خاندان کے 4 افراد، جابس سے محروم ہوگئے۔

کانگریس حکومت کی اسکیمات کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کے صرف 10 ماہ میں ریاست کے ہزاروں نوجوان نوکریاں حاصل کرچکے ہیں۔

22 لاکھ کسانوں کے 18ہزار کروڑ کے مالیت کا قرض معاف کیا گیا تقریباً ایک کروڑ خواتین، آر ٹی سی بسوں میں سفر کرچکی ہیں۔

ہر گھر کو ماہانہ 200 یونٹ تک برقی بلز معاف کئے گئے۔ کانگریس حکومت نے کامیابی کے ساتھ گروپ Iامتحان منعقد کیا ہے۔