حیدرآباد

بدویل میں سرکاری اراضی کے ہراج کو روکنے ہائیکورٹ میں درخواست

سکریٹری تلنگانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پردیپ ریڈی نے ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ شہر کے راجندر نگر منڈل کے بدویل میں سرکاری اراضی کے ہراج کو روکنے کے لیے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی فوری سماعت کرے۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

حال ہی میں بار ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کی تعمیر کے لیے بدویل میں اراضی مختص کرنے کی خواہش کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔ سکریٹری تلنگانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پردیپ ریڈی نے ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ہے۔

 درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ لنچ موشن کی سماعت کرے کیونکہ بدویل میں اراضی کا ہراج آج ہورہا ہے۔ بدویل میں ہائی کورٹ کی عمارت کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کے لیے رجسٹرار جنرل کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز کو نظرانداز کیاگیا جس پر اس اراضی کے ہراج کے لئے جاری کردہ اعلامیہ کو چیلنج کیاگیا۔ بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ بات چیت کریں ۔