تلنگانہ

فون ٹیاپنگ معاملہ۔دو ملزمین کی ضمانت منظور

تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھوجنگ راؤ اور سابق ڈپٹی کمشنر پولیس رادھاکشن راؤ کو ضمانت دے دی، جو فون ٹیاپنگ معاملہ میں ملزم تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھوجنگ راؤ اور سابق ڈپٹی کمشنر پولیس رادھاکشن راؤ کو ضمانت دے دی، جو فون ٹیاپنگ معاملہ میں ملزم تھے۔

متعلقہ خبریں
فواد چودھری کو ضمانت منظور
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت

عدالت نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ایک ایک لاکھ روپے کی دو ضمانتیں جمع کرائیں اور اپنے پاسپورٹ حوالے کریں۔

عدالت نے انہیں کیس میں جانچ عمل میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ فون ٹیاپنگ معاملہ نے تلنگانہ میں سنسنی پھیلا دی تھی۔