تلنگانہ

فون ٹیپنگ کیس،پربھاکرراو کی ضمانت منسوخ کرنے تلنگانہ حکومت کی سپریم کورٹ سے درخواست

تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس میں حکومت نے ملزم نمبرایک سابق آئی پی ایس عہدیدار پربھاکر راؤ پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بنیاد پر ان کی داخل کردہ عبوری ضمانت کی عرضی کو منسوخ کرنے کیاجائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس میں حکومت نے ملزم نمبرایک سابق آئی پی ایس عہدیدار پربھاکر راؤ پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بنیاد پر ان کی داخل کردہ عبوری ضمانت کی عرضی کو منسوخ کرنے کیاجائے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


اس درخواست پر آج جسٹس بی وی ناگارتنا کی بنچ نے دوبارہ سماعت کی۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کو دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت آئندہ ماہ 8 تاریخ کو مقرر کی گئی ہے۔


سماعت کے دوران کیس کی جانچ سے متعلق موجودہ اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں داخل کی گئی ہے، یہ بات ریاستی حکومت کے وکیل سدھارتھ لوتھرا اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پہلے ہی عدالت کو بتائی تھی۔


حکومت کے وکیل سدھارتھ لوتھرا نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرانک گیجٹس اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ڈیٹا ریکوری کے معاملہ میں بھی پربھاکر راؤ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔


سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ پربھاکر راؤ نے جو الیکٹرانک آلات دیئے ہیں وہ سب فارمیٹ کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا لیپ ٹاپ بھی اسی حالت میں واپس ملا ہے، جس میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں اور اس معاملہ کی نشاندہی گزشتہ سماعت میں عدالت کے سامنے کی گئی تھی۔


اس دوران پربھاکر راؤ کے وکیل شیشادری نائیڈو نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو جب بھی طلب کیا گیا وہ سماعت میں حاضر ہوئے ہیں۔