جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پب پر پولیس کا چھاپہ، فحاشی کے الزام میں گاہک اور ڈانسٹر حراست میں

عوام کو متوجہ کرنے کے لیے خواتین کے رقص کی محفلیں منعقد کی جا رہی تھیں۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ ڈانسرس ممبئی سے تعلق رکھتی ہیں اور کئی دنوں سے پب انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں تھیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے پیر کی نصف شب چیتنیہ پوری میں واقع وائلڈ ہارٹ پب پر چھاپہ مارا اور فحاشی کے الزام میں پب کے مالک، 10 گاہکوں اور 17 خواتین ڈانسرس کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق، پب انتظامیہ غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہاتھا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

عوام کو متوجہ کرنے کے لیے خواتین کے رقص کی محفلیں منعقد کی جا رہی تھیں۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ ڈانسرس ممبئی سے تعلق رکھتی ہیں اور کئی دنوں سے پب انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں تھیں۔

ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پب پر چھاپہ مارا اور تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔