حیدرآباد

کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشق، نظم و ضبط،  محنت اور جستجو ضروری

طالبات سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور والدین کی اور اپنے اساتذہ کی دل و جان سے قدر کریں انہوں نے انہیں توصیف نامہ حتی کیے جانے پر دھوم ڈانس اسٹوڈیو کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا

ڈسپلن کے ذریعے ہی زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ممکن – برلا  آڈیٹوریم میں تقریب سے ڈاکٹر ساجدہ خان کا خطاب

متعلقہ خبریں
ماہ رمضان کی تربیت سے استفادہ کرتے ہوئے تقوی اور استقامت کے پیکربنے رہیں ، نمازوں کے ذریعہ مساجد کی رونق برقرار رکھی جائے: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی کا خطاب
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
ایچ پی وی ویکسین: ایک انجکشن، سروائیکل کینسر کے خاتمے کی امید
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

حیدرآباد  : طلبہ و طالبات میں ثقافتی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو کو اجاگر کرنے کی غرض سےدھوم ڈانس اسٹوڈیو نے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ڈانس مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور کلچرل ڈے کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی عزت افزائی کی گئی۔

عظیم، جو کہ دھوم ڈانس اسٹوڈیو کے کوریوگرافر ہیں اور محبوب نگر میں اس اسٹوڈیو کے مالک ہیں، انہوں نے یہ ثقافتی پروگرام 29 مارچ 2026 کو حیدرآباد کے برلا آڈیٹوریم میں منعقد کیا۔ڈاکٹر ساجدہ خان، آڈیو انجینئر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ، اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو اسناد اور تمغے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں میوزک ڈائریکٹر ستیہ کشیپ، ڈاکٹر عارف الدین (پراگتی فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر شریشا (پراگتی فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر شیوا (سہایا فاؤنڈیشن)، نوینیت جی (صنعت کار و سماجی کارکن)، معروف سماجی کارکن شہناز خان، فیشن ڈیزائنر چوہان، موٹیویشنل اسپیکر کرشنا شامل تھے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ موگل اَیّا بھی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ڈاکٹر ساجدہ خان نے تمام بچوں کی تعریف کی جنہوں نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشق، نظم و ضبط، لگن اور محنت بے حد ضروری ہے ڈاکٹر ساجد خان نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ ڈسپلن کے پابند بنیں ڈسپلن کے بغیر ہم زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتے ہیں دنیا میں جتنے بھی انسانوں نے ترقی کی ہے اور خوب نام کمایا ہے اس کی اصل وجہ وقت کی پابندی اور ڈسپلن ہے

 انہوں نے طلبہ و طالبات سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اپ کو مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کریں موجودہ دور صرف اسکولی تعلیم پر انحصار نہیں کرتا بلکہ طلباء کو چاہیے کہ وہ اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے معیار تعلیم میں مزید اضافے کے لیے معلوماتی کتابوں کا مطالعہ کرتے رہیں یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی دل و جان تبسم سے عزت اور قدر کریں طلباء کی کامیابی اپنے والدین اور اساتذہ کی قدردانی میں ہی مضمر ہے۔

اس پروگرام میں پورے تلنگانہ سے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حیدراباد کے ممتاز و معروف مزاحیہ و سنجیدہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف کی شیری وہ ادبی خدمات کے سلسلے میں انہیں توصیفی سند سے نوازا گیا اور شال پوشی بھی کی گئی جناب لطیف الدین لطیف نے ڈاکٹر ساجدہ خان سے اظہار تشکر کیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ ڈاکٹر ساجدہ خان کی زندگی کو عملی نمونہ بنائیں جنہوں نے تعلیمی انتھک جدوجہد اور سماجی خدمات کے ذریعے سماج میں اپنا باوقار مقام بنایا ہے خواتین اور لڑکیاں زندگی کے ہر شعبے میں اگے بڑھ رہی ہیں

انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور والدین کی اور اپنے اساتذہ کی دل و جان سے قدر کریں انہوں نے انہیں توصیف نامہ حتی کیے جانے پر دھوم ڈانس اسٹوڈیو کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ دھوم ڈانس اسٹوڈیو طلبہ میں ثقافتی پروگرام کے ذریعے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے