تعلیم و روزگار

اقلیتی بے روزگارنوجوانوں کے لیے سہ  ماہی  مفت  کورسیس

 انہوں نے کہا کہ  ضلع محبوب نگر سے متعلق اہل اقلیتی امیدواروں سے  سہ ماہی  ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں

ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کے لیے  درخواستیں مطلوب: ایم۔اے۔قیوم

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

محبوب نگر :  ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ، ایم ۔اے۔قیوم نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  تلنگانہ  مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنر مندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ تربیت اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے  معاون ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ  ضلع محبوب نگر سے متعلق اہل اقلیتی امیدواروں سے  سہ ماہی  ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کورسیس کی موجودہ سماج  میں کافی مانگ ہے۔ان کورسیس سے ملازمتوں کے حصول اور خود روزگار میں کافی مدد ملے گی۔

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے  کورسیس کی تعلیمی اہلیت بتاتے ہوئے کہا کہ   دونوں کورسیس کے لیےکم از کم انٹرمیڈیٹ  کامیاب ہونالازمی ہے۔ ایم۔اے۔قیوم نے کہا کہ  ان کورسیس کے لیےعمر کی حد  18 سے 35 سال کے درمیان (سرکاری اصولوں کے مطابق) ہونی چاہئیے۔

سرپرستوں کی سالانہ آمدنی  دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دو لاکھ روپئے  سے زائد نہ ہو۔آگے کہا کہ ہرکورس میں  نشستوں کی تعداد 30مختص کی گئی ہیں،جو حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں  اور انجمنوں، اداروں ،  تنظیموں  و سوسائیٹئیوں سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے  استفاد ہ حاصل کرنے کے لیے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں میں  شعور بیداری پیدا کریں اور انہیں اس جانب توجہ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔جناب ایم۔اے۔قیوم نے کہا کہ اہل اقلیتی امیدوار اپنی مکمل تفصیلات اور ضروری اسناد کے ساتھ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، IDOC، کلکٹریٹ کمپلیکس، محبوب نگر میں  10.04.2026  شام 5.00 بجے تک درخواست جمع کروائیں ۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر  7013685301 پر رابطہ کریں۔