شمالی بھارت
پرشانت کشور‘ دواخانہ میں شریک
ایک ڈاکٹر نے ان کے بنگلہ میں آکر ان کا معائنہ کیا تھا اور دواخانہ میں شریک کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ پرشانت کشور کو انفیکشن اور ڈی ہائیڈریشن ہے۔ وہ کمزور ہوگئے ہیں اور بے چینی محسوس کررہے ہیں۔
پٹنہ: گرفتاری اور رہائی کے ایک دن بعد جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی۔ انہیں مکمل طبی جانچ کے لئے دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ پارٹی قائدین پرشانت کشور کو ایمبولنس میں پٹنہ کے ایک دواخانہ لے گئے۔
قبل ازیں ایک ڈاکٹر نے ان کے بنگلہ میں آکر ان کا معائنہ کیا تھا اور دواخانہ میں شریک کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ پرشانت کشور کو انفیکشن اور ڈی ہائیڈریشن ہے۔ وہ کمزور ہوگئے ہیں اور بے چینی محسوس کررہے ہیں۔
دواخانہ جانے سے قبل پرشانت کشور نے میڈیا سے کہا کہ میرا مرن برت جاری رہے گا۔ پولیس نے انہیں پیر کی صبح گاندھی میدان سے گرفتار کیا تھا جہاں وہ بی پی ایس سی امتحان کی منسوخی کے مطالبہ پر زور دینے غیرمعینہ مدتی بھوک ہڑتال کررہے تھے۔