حیدرآباد

عام افراد کیلئے جنرل روٹ بس پاس دستیاب کرانے کافیصلہ

ٹی ایس آرٹی سی نے جمعرات کے روز یہاں کہاکہ جنرل روٹ پاس جوپہلے طلبہ کے لئے مخصوص تھا‘اب گریٹرحیدرآبادزون کے حدود میں مقیم عام افراد کے لئے دستیاب رہے گا۔

حیدرآباد: ٹی ایس آرٹی سی نے جمعرات کے روز یہاں کہاکہ جنرل روٹ پاس جوپہلے طلبہ کے لئے مخصوص تھا‘اب گریٹرحیدرآبادزون کے حدود میں مقیم عام افراد کے لئے دستیاب رہے گا۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر
ٹی ایس آر ٹی سی: آندھرا پردیش کے طریقہ کار کے مطابق انضمام کا عمل مکمل کرنے حکومت کا فیصلہ

کارپوریشن T-24‘T-6اور F-24 ٹکٹوں کے مسافرین کوخصوصی رعایت فراہم کررہا ہے۔ مختصر فاصلہ تک سفر کرنے والے عام افراد کیلئے روٹ پاس متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

8کیلومیٹرحدود کے اندر آرٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے افراد کے لئے جنرل روٹ پاس 27 مئی سے دستیاب رہے گا۔ٹی ایس آرٹی سی نے جنرل روٹ پاس کے لئے قیمت مقرر کی ہے۔

سٹی آرڈنری روٹ بس پاس کے لئے 600 روپے اور میٹرواکسپریس روٹ بس پاس کے لئے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس پاس کی مدت کارکردایک ماہ رہے گی۔

آئی ڈی کارڈ بنانے کے لئے مسافرین کو50 روپے اضافہ ادا کرناہوگا۔ پہلے مرحلہ میں حیدرآباد میں 162 روٹس پر یہ پاسس جاری کئے جائیں گے۔ اس پاس کے ذریعہ اتوار اور تعطیلات میں بھی بسوں میں سفر کرپائیں گے۔