تلنگانہ

رکن کونسل کے کویتا ٹرافک کے باعث اسکوٹرپر پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچیں

تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے رائے دہندگان کو مختلف  وعدوں کے ذریعہ خوش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں جو 30 نومبر کو منعقد شدنی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے رائے دہندگان کو مختلف  وعدوں کے ذریعہ خوش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

پورے تلنگانہ میں ادخال پرچہ  نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج چیف منسٹر کے سی آر نے گجویل اور کاماریڈی دونوں جگہ پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پارٹی رہنماؤں نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیئے ہیں۔ اسی پس منظر میں بی آر ایس امیدوار اسمبلی محمد شکیل عامر  نے بودھن اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

انہوں نے بہت بڑی ریلی کی شکل میں دفتر ریٹرننگ افسر پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے زبردست ٹرافک کو دیکھ کر اسکوٹر پر ریلی کے آغاز کے مقام پر پہنچیں۔

کویتا نے اسکوٹر پر سفر کیا اور کارکنوں اور مداحوں کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھی جس کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔