حیدرآباد

کے سی آر کے نا اہل انتظامیہ کے سبب دوسری مرتبہ پریلمنری امتحان ملتوی کیا گیا: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کی حکومت کے نااہل انتظامیہ اور مناسب فیصلے کرنے میں ناکامی پر مسلسل دوسری مرتبہ پری لمنری امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے گروپ ون پریلمنری امتحان کے انعقاد میں مبینہ نااہلی پر ریاست کی بی آر ایس حکومت پر تنقید کی۔  

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

اپنے بیان میں کشن ریڈی نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کی حکومت کے نااہل انتظامیہ اور مناسب فیصلے کرنے میں ناکامی پر مسلسل دوسری مرتبہ پری لمنری امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانی، فنڈس اور ملازمتوں کے مواقع کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم حکومت ملازمتوں کی فراہمی کے محاذ پر بھی ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نااہلی اورلاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پہلوؤں بشمول درخواستوں کے عمل سے لاپرواہی کا آغاز ہورہا ہے۔