مہاراشٹرا

اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں

کانگریس کے سینئر قائدین کی ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے تاکہ وہاں 31 اگست اور یکم ستمبر کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کی تیسری میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے۔

نئی دہلی/ ممبئی: کانگریس کے سینئر قائدین کی ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے تاکہ وہاں 31 اگست اور یکم ستمبر کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کی تیسری میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا

سینئر کانگریس قائدین جیسے گردیپ سنگھ سپال اور سید نصیر حسین ممبئی میں ہیں۔ وہ پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کانگریس کی تائید سے شیوسینا یوبی ٹی اور این سی پی شردپوار گروپ کررہا ہے۔ یہ تینوں جماعتیں مہاوکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کی تیسری میٹنگ فیصلہ کن ہوگی کیونکہ اس میں تال میل کے لئے کئی کمیٹیاں بنیں گی۔ کنوینر کون ہوگا اس کا بھی فیصلہ ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایک ماہ میں پے درپے 2 میٹنگس کی تھیں۔

پہلی میٹنگ بہار کے پٹنہ میں 23جون کو اور دوسری میٹنگ کرناٹک کے بنگلورو میں 18-19 جولائی کو ہوئی تھی۔ ان میٹنگس کا مقصد 2024 کے فیصلہ کن لوک سبھا الیکشن سے قبل ہمخیال جماعتوں کو یکجا کرنا ہے۔

بنگلورو میٹنگ میں اپوزیشن اتحاد کے نام کو قطعیت دی گئی تھی۔ اس میں 26جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی تھی۔