جرائم و حادثات

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے سیل فون ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے سیل فون ضبط کرلیا۔

پولیس پریس نوٹ کے بموجب ورنگل قاضی پیٹ کا 32 سالہ ٹوٹا پوان جوکہ خانگی ملازم ہے، وہ سال 2013ء میں خاتون کے بچے کو اسکول چھوڑا کرتا تھا۔

اس کے بعد وہ خاتون کا فون نمبر حاصل کرلیا اور بعدازاں خاتون کے سامنے اپنے عشق کا اظہار کرنے لگا تو خاتون نے کہہ دیا کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہے، اس کے بعد الگ الگ نمبرات سے وہ میسجس بھیجنا شروع کیا۔

بعدازاں وہ خاتون کو غیر شائستہ میسجس بھیجنا شروع کردیا تھا۔

خاتون نے رچہ کنڈہ پولیس کے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ملزم ٹوٹا پوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔