مشرق وسطیٰ

ڈرائیونگ کے دوران میک اپ کرنے والی خواتین پر بھاری جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں یہ کافی عام ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے کافی پیتے ہیں یا کچھ کھا رہے ہوتے ہیں، خاص طور پر صبح کے وقت، جب لوگ وقت پر اپنے کام کی جگہوں پر پہنچنے کے لیے جلدی کر رہے ہوں۔

دبئی: ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے ہی نہیں بلکہ میک اپ کرنے والی خواتین پر بھی اب بھاری جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ
آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دوران ڈرائیونگ میک اپ کرنے والی خواتین ہوشیار ہو جائیں، ڈارئیونگ کے دوران نہ صرف کھانے پینے اور سگریٹ نوشی بلکہ میک اپ کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ نوشی، اور کھانے پینے سمیت میک اپ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے پر نہ صرف 800 درہم جرمانہ ہوگا بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک ٹکس بھی لگا دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کھانا پینا ڈرائیوروں کی توجہ ہٹا سکتا ہے، اس لیے ڈرائیورز اپنے دونوں ہاتھ اسٹیئرنگ وہیل پر رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کریں جو ڈرائیونگ کے دوران سڑک اور ٹریفک سگنلز پر ان کی توجہ میں رکاوٹ بنے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یہ کافی عام ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے کافی پیتے ہیں یا کچھ کھا رہے ہوتے ہیں، خاص طور پر صبح کے وقت، جب لوگ وقت پر اپنے کام کی جگہوں پر پہنچنے کے لیے جلدی کر رہے ہوں۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2021 میں ہونے والے تمام مہلک حادثات میں سے 13 فی صد کی وجہ ایسی ہی ڈرائیونگ تھی۔