آندھراپردیش

نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف آج گھروں کی روشنیاں گل کرنے کا پروگرام

آندھراپردیش میں اہم اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں پارٹی سربراہ وسابق چیف منسٹراین چندرا بابو نائیڈوکی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف عوام نے 7اکتوبرکو ایک اور منفرد احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امراوتی: آندھراپردیش میں اہم اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں پارٹی سربراہ وسابق چیف منسٹراین چندرا بابو نائیڈوکی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف عوام نے 7اکتوبرکو ایک اور منفرد احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے

پارٹی نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ کے روز 7 بجے شام سے 5منٹ کے لئے گھروں کی تمام روشنیاں گل کردیں۔اس احتجاجی پروگرام کو ”آئیے اندھی حکومت کی آنکھیں کھولیں“ کا نام دیاگیا ہے۔

یہ پروگرام کل شام 7 بجے سے 5منٹ کے لئے منظم کیاجائے گا۔ صدر ریاستی ٹی ڈی پی کے اچن نائیڈونے یہاں جمعہ کے روز عوام سے اپیل کی کہ وہ ہفتہ کے روز شام 7بجے اپنے گھروں کی تمام لائٹس بند کرتے ہوئے موبتی اورٹارچ لائٹ کے ساتھ اپنے مکانات کی بالکونی پر آجائیں۔

گاڑیاں چلانے والوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کوسڑک کے بازوپارک کرتے ہوئے اپنی اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس بند کردیں۔ نائیڈوکی بہوبرہمنی نے بھی عوام سے اس پروگرام می شرکت کی اپیل کی ہے۔